: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
لکھنؤ،28اپریل(ایجنسی) لکھنؤ میں پٹرول پمپس پر گاہکوں کو لاکھوں کا چونا لگایا جا رہا ہے. اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب جمعرات (27 اپریل) کی رات اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے لکھنؤ کے چند منتخب پٹرول پمپس پر چھاپہ ماری کی. ایس ٹی ایف کی اس کارروائی میں لکھنؤ کے سات پٹرول پمپس کاروائی کی-
پٹرول دینے والی مشین میں الیکٹرانک چپ اور ریموٹ سینسر کے
ذریعے کسٹمر کو ایک لیٹر پٹرول کی رقم ادا کرنے پر قریب 900 ملی لیٹر تیل ہی مل رہا تھا. جمعرات رات کو ایس ٹی ایف اور انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے پٹرول پمپو پر چھاپہ ماری کر اس جعل سازی کا پردہ فاش کیا.
ایس ایس پی ایس ٹی ایف کے مطابق، 'چپ لگانے کے الزام میں الیکٹریشن راجندر کو گرفتار کیا ہے، جس نے بتایا کہ دارالحکومت کے علاوہ دیگر اضلاع کے سینکڑوں پٹرول پمپ میں بھی یہ خرابی ہے. میرے دوسرے ساتھی بھی اس کام میں شامل ہیں.